اداکارہ متھیرا دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار بن گئی

اداکارہ کی گاڑی کو دبئی کی ایک شاہراہ پر 2 ٹرکوں نے ٹکر مار دی جس کے باعث اداکارہ شدید زخمی ہوئی، جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی

muhammad ali محمد علی منگل 1 جنوری 2019 00:39

اداکارہ متھیرا دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار بن گئی
دبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔31 دسمبر2018ء) اداکارہ متھیرا دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار بن گئی، اداکارہ کی گاڑی کو دبئی کی ایک شاہراہ پر 2 ٹرکوں نے ٹکر مار دی جس کے باعث اداکارہ شدید زخمی ہوئی، جبکہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق معروف اور بے باک پاکستانی اداکارہ متھیرا دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوگئی ہیں۔

(جاری ہے)

اداکارہ کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر ایک خصوصی پوسٹ شئیر کرکے خود کے حادثے کا شکار ہونے سے متعلق مداحوں کو آگاہ کیا گیا۔ اداکارہ متھیرا نے انسٹاگرام پوسٹ میں بتایا ہے کہ وہ ان کی گاڑی کو دبئی کی ایک شاہراہ پر 2 ٹرکوں نے ٹکر مار دی تھی جس کے باعث ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ جبکہ اداکارہ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ اداکارہ کی حالت خطرے سے باہر ہے اور وہ اس وقت دبئی کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ اس خبر کے سامنے آنے کے بعد اداکارہ متھیرا کے چاہنے والوں نے ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔


وقت اشاعت : 01/01/2019 - 00:39:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :