ودیا بالن کی 40ویں سالگرہ منائی گئی

منگل 1 جنوری 2019 14:43

ودیا بالن کی 40ویں سالگرہ منائی گئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکارہ ودیا بالن نے زندگی کی 40 بہاریں دیکھ لیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ودیا بالن یکم جنوری 1979ء کو پیدا ہوئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے 1995ء میں پروڈیوسر ایکتا کپور کے کامیڈی ڈرامہ ’’ہم پانچ‘‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا جس کے بعد انہوں نے 2003ء میں بنگالی فلم سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا جبکہ 2005ء میں ان کی پہلی ہندی فلم ’’ پرینیتا‘‘ تھی جس میں ان کے ساتھ اداکار سنجے دت اور سیف علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا جس میں ان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا جس کے بعد ان کی فلم ’’لگے رہو منا بھائی ‘‘ بے حد کامیاب فلم رہی۔

ان کی دیگر معروف فلموں میں’’ہئے بے بی، پا، عشقیا، بھول بھلیاں، دا ڈرٹی پکچر، کہانی، کہانی 2 اور تمھاری سولو‘‘ شامل ہیں۔ انہیں فلموں میں بہترین اداکاری کے اعتراف میں متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔
وقت اشاعت : 01/01/2019 - 14:43:11

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :