سونم کپور کا انسٹاگرام پر ٹائیگر شروف کو فالو کرنے کا انکشاف

منگل 1 جنوری 2019 14:49

سونم کپور کا انسٹاگرام پر ٹائیگر شروف کو فالو کرنے کا انکشاف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے انسٹاگرام پر اداکار ٹائیگر شروفکو فالو کرنے کا انکشاف کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سونم کپور نے فلم ساز کرن جوہر کے ٹاک شو ’’کافی ود کرن ‘‘ میں اداکار ٹائیگر شروف کے متعلق اپنی پسندیدگی کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ٹائیگریئنز یعنی ٹائیگر شروف کے مداح پسند ہیں کیونکہ وہ سوشل میڈیا پر بہت مزاح کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اداکار ٹائیگر شروف کو انسٹاگرام پر فالو کرتی ہیں کیونکہ انہیں ٹائیگر شروف کی ورک آئوٹ وڈیوز اور ڈانس بہت پسند ہیں کیونکہ وہ رقص کی باکمال صلاحیتوں کے حامل ہیں۔

وقت اشاعت : 01/01/2019 - 14:49:53

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :