تاپسی پنو کا انوراگ باسو کی نئی فلم میں کام کرنے سے انکار

جمعرات 3 جنوری 2019 11:57

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو نے عکسبندی کا واضح شیڈول نہ ہونے پر ہدایت کار انوراگ باسو کی نئی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہدایت کار انوراگ باسو کی نئی فلم کی کہانی 2007ء میں بنائی گئی فلم ’’لائف این اے میٹرو‘‘ سے مماثلت رکھتی ہے جس کی کاسٹ میں اداکار ابھیشیک بچن، ادیتیا رائے کپور، راج کمار رائواور فاطمہ ثناء شیخ شامل ہیں جبکہ انوراگ باسو نے فلم میں ادیتیا رائے کپور کے ساتھ مرکزی کردار کے لئے اداکارہ تاپسی پنو کو کاسٹ کیا لیکن ہدایت کار تاپسی پنو کو عکسبندی کے شیڈول کے متعلق واضح نہیں تھے جبکہ دوسری طرف تاپسی نے فلم ’’وومنیا‘‘ کی عکسبندی بھی شروع کرنا تھی جس کے باعث اداکارہ نے انوراگ باسو کی فلم میں کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

وقت اشاعت : 03/01/2019 - 11:57:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :