شوبز کے سنجیدہ حلقوں نے تھیٹر ایڈوائزری کمیٹی کو مضحکہ خیز قرار دیدیا

ان اداکارائوں کو شامل کیا گیا جن پر فحاشی پھیلانے کا الزامات ہیں ،نظر ثانی کی جائے ‘مطالبہ

جمعہ 4 جنوری 2019 13:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جنوری2019ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان کی جانب سے چودہ رکنی تھیٹر ایڈوائزری کمیٹی کو شوبز کے سنجیدہ حلقوں نے مضحکہ خیز قرار دیکر سوالیہ نشان لگا دیا۔ سنجیدہ حلقوں نے کہا کہ صوبائی وزیر ثقافت فیاض الحسن نے چودہ رکنی تھیٹر ایڈوائزری کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں سینئر اداکار خالد عباس ڈار ،عرفان کھوسٹ ، انور علی ،عرفان ہاشمی ،راشد محمود ،پرویز رضا ،طارق ٹیڈی ،ناصر چینوٹی ،قیصر پیا کو شامل کیا گیا جبکہ جن خواتین اداکارائوں پر اسٹیج پر فحاشی پھیلانے کے الزامات عائد ہوتے رہے ہیں انہیں بھی ایڈوائزری کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے جن میں اداکارہ خوشبو ،رائمہ خان ،پائل چوہدری ،شانزہ ،میگھا ،آفرین پری ،تعبیر برال اور ماہ نور شامل ہیں۔

(جاری ہے)

شوبز کے سنجیدہ حلقوںنے کہا کہ یہ ایڈوائزری کمیٹی کم اور ڈرامے کی کاسٹ زیادہ لگتی ہے ۔ جبکہ سینئر اداکار امان اللہ ،گوشی خان ،نجم زیدی ،خالد معین بٹ ،حسن مراد ،ظفر ارشاد ،ذوالقرنین حیدر ،عابد کشمیری کو نظر انداز کر دیا گیا ہے ۔ان حلقوںنے کہا کہ اگر صوبائی وزیر ڈرامے کی بہتری چاہتے ہیں تو فوری طور پر ایڈوائزری کمیٹی پر نظر ثانی کر کے ان لوگوں کو کمیٹی کا حصہ بنایا جائے جو اسٹیج ڈرامے کی بقاء کی جدوجہد کررہے ہیں۔
وقت اشاعت : 04/01/2019 - 13:07:30

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :