ارشد وارثی کی فلم ’’فراڈ سیاں ‘‘ 18جنوری کو ریلیز ہو گی

جمعہ 4 جنوری 2019 15:16

ارشد وارثی کی فلم ’’فراڈ سیاں ‘‘ 18جنوری کو ریلیز ہو گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار ارشد وارثی کی فلم ’’فراڈ سیاں ‘‘ 18جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوربھ شری واستو کی ہدایت کاری میں بننے والی کامیڈی فلم ’’فراڈ سیاں میں اداکار ارشد وارثی ایک ایسے دھوکے باز شخص کا کردار ادا کر رہے ہیں جو امیر بننے کے لئے دھوکے سے کئی لڑکیوں سے شادی کرتا ہے لیکن ایک دن وہ پکڑا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

فلم میں اداکارہ سارا لورین اور سوربھ شکلا بھی شامل ہیں جبکہ فلم 18جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 04/01/2019 - 15:16:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :