کریتی سینن کی فلم ’’کرش4‘‘ کے لئے رابطے کرنے کے متعلق خبروں کی تردید

پیر 7 جنوری 2019 14:23

کریتی سینن کی فلم ’’کرش4‘‘ کے لئے رابطے کرنے کے متعلق خبروں کی تردید
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکارہ کریتی سینن نے ہدایت کار راکیش روشن کی فلم ’’کرش 4 {{‘‘ کے لئے رابطے کرنے کے حوالے سے خبروں کی تردید کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کریتی سینن کو ہدایت کار راکیش روشن کے دفتر میں دیکھاگیا ہے جس کے بعد ان کے حوالے سے میڈیا میں خبریں گردش کرنے لگیں کہ وہ فلم ’’کرش 4‘‘ میں کردار کے لئے ہدایت کار سے ربطے کر رہی ہیں لیکن اداکارہ کا اس متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ کبھی بھی کسی فلم کو حاصل کرنے کے لئے ہدایت کار سے نہیں ملتیں۔ کریتی سینن فلم ’’ہائوس فل 4‘‘، ’’پانی پت‘‘، ’’لکا چھپی‘‘ اور ’’ارجن پٹیالا ‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

وقت اشاعت : 07/01/2019 - 14:23:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :