نواز شریف اور شہباز شریف جرات مندی سے صورتحال کا سامنا کریں،اگر کوئی غلطی ہوئی ہے تو اس کی اصلاح کریں‘ ریما خان

قوم کام کرنیکاوقت دے، عمران خان محنت سے ملک کو مشکل حالات سے نکال لیں گے،سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں‘اداکارہ کی میڈیا سے گفتگو

پیر 7 جنوری 2019 21:04

نواز شریف اور شہباز شریف جرات مندی سے صورتحال کا سامنا کریں،اگر کوئی غلطی ہوئی ہے تو اس کی اصلاح کریں‘ ریما خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2019ء) لالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور ہدایتکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف اچھے انسان ہیں، وہ انہیں مشورہ دیں گی کہ جرات مندی سے صورتحال کا سامنا کریں۔اداکارہ ریما خان نے لاہور میں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب کے دفتر کا دورہ کیا اور قیدی خواتین کے لیے سلائی مشینیں جیل حکام کے حوالے کیں۔

اس موقع پر ریما سے صحافی نے سوال کیا کہ اگر جیل کے دورے کے دوران ان کی نواز شریف یا شہباز شریف سے ملاقات ہو جائے تو وہ انہیں کیا مشورہ دیں گی اس پر اداکارہ نے کہا کہ دونوں بھائی بہت اچھے انسان ہیں، وہ نوازشریف اور شہباز شریف کو مشورہ دیں گی کہ جرات مندی سے صورتحال کاسامنا کریں۔

(جاری ہے)

ریما خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف قابل احترام شخصیات ہیں، اگر ان سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو اس کی اصلاح کریں۔

ریما خان نے عمران خان کو سچا انسان قرار دیا اور کہا کہ قوم انہیں کام کرنیکاوقت دے، عمران خان محنت سے ملک کو مشکل حالات سے نکال لیں گے۔ ملکی سیاست میں قدم رکھنے کے حوالے سے ریما خان نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں۔اداکارہ ریما لالی ووڈ میں اداکاری اور ہدایت کاری کے جوہر دکھانے کے بعد شادی کے بعد اپنے شوہر کے ہمراہ بیرون ملک مقیم ہو گئی تھیں۔ آج کل وہ پاکستان میں مقیم ہیں اور سماجی کاموں میں حصہ لے رہی ہیں۔
وقت اشاعت : 07/01/2019 - 21:04:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :