ایشوریہ رائے بچن اور ابھیشیک بچن کا فلم ’’گلاب جامن‘‘ میں کام کرنے سے انکار

منگل 8 جنوری 2019 14:55

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اور ابھیشیک بچن نے فلم ’’گلاب جامن‘‘ میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ایشوریہ رائے بچن اور ابھیشیک بچن کو فلم ساز انوراگ کشیپ کی پروڈکشن فلم ’’گلاب جامن ‘‘ میں مرکزی کردار کی پیشکش کی گئی لیکن انہوں نے فلم سازوں کو سکرپٹ میں چند تبدیلیاں کرنے کی درخواست کی اور جب سکرپٹ پر بات چیت جاری تھی تو ابھیشیک اور ایشوریہ نے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا تاہم دونوں اداکاروں کے انکار کی وجہ واضح نہیں کی گئی۔

وقت اشاعت : 08/01/2019 - 14:55:43

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :