اسٹیج ڈراموں کے بے تاج بادشاہ معروف کامیڈین رؤف لالہ کی سالگرہ کی تقریب

پروڈیوسر وڈائریکٹر زاہد شاہ کی جانب سے منعقدہ تقریب میں فلم اور شوبز سے وابسطہ لوگوں کی شرکت

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 8 جنوری 2019 18:33

اسٹیج ڈراموں کے بے تاج بادشاہ معروف کامیڈین رؤف لالہ کی سالگرہ کی تقریب
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جنوری2019ء) معروف رائٹر و ڈائریکٹر اور پروڈیوسر زاہد شاہ کی جانب سے آرٹس کونسل کراچی میں پاکستان کے نامور کامیڈین رؤف لالہ کی 50ویں سالگرہ کی تقریب کا کیک کاٹا گیا،تقریب میں فلم اور شوبز سے وابسط فنکاروں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی،

اس موقع پراسٹیج ڈراموں کے نامور فنکاروں میں شکیل صدیقی، ذاکر مستانہ، سلیم شیخ،پرویز صدیقی، اخترشیرانی، شاہ میر راہی، اسلام شاہ، رؤف لالہ کا بیٹا عبداللہ، ایم علی نقوی، عامر ریمبو،سکندر صنم کا بیٹاشہباز صنم، ہارون حمزہ، روفی انعم ، شانزے، عابد بیگ، مہک نور،فائزہ ملک ، صائمہ حسنین، مہوش صدیقی، امیر علی ، فرح باجو، شاہدہ مرتضی، ایسوسی ایشن آف سندھ کے کیمرہ مین صدیق سنگھار، علی جان سمیت دیگر فنکاروں کے بڑی تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

فنکاروں کی جانب سے روف لالہ کی لمبی عمر اور کامیابیوں کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی ،جس میں ان کا کہنا تھا کہ رؤف لالہ پاکستان کا اثاثہ ہیں ، رؤف لالہ نے شوبز کی دنیا میں اپنی محنت اور کوششوں سے نام بنایا، رؤف لالہ نے نہ صرف پاکستان بلکہ دوسرے ممالک میں بھی اپنے فن کا لوہا منوایا،تقریب کے آرگنائزر رائیٹر ڈائریکٹرزاہد شاہ کا کہنا تھا کہ شوبز کی دنیا میں کامیڈی ایک مشکل ترین شعبہ ہے رؤ ف لالہ کامیڈی کے شعبے میں اپنی مثال آپ ہیں،زاہد شاہ نے کہاکہ میرا نیا اسٹیج ڈرامہ اسٹیشن 5اپریل سے 15اپریل تک اسٹیج پر چلے گاعوام سے کہنا چاہتا ہوں کہ وہ آئیں اور اس ڈرامے کو دیکھیں کیونکہ ہمارے لوگوں کا اسٹیج ڈرامے دیکھنے کے لیے آنا ہی ہمارے کام کے معیاری ہونے کا ثبوت ہے ۔

اپنے خطاب میں رؤف لالہ کاکہنا تھا کہ آج میں جس مقام پر ہوں اس کے لیے میں اپنے اللہ کا جتنا شکر ادا کروں کم ہے اسی نے مجھے ترقی اور عزت دی ہے ، اس کے ساتھ ساتھ میرے والدین کی دعاؤں کا بھی نتیجہ ہے جو مجھے اپنے ملک کا نام روشن کرنے کا موقع ملا ، انہوں نے کہا کہ میں شکر گزار ہوں اپنے تمام فنکار دوستوں کا اور دیگر تمام افرا د کاجنہوں نے میر ی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کر کے مجھے عزت بخشی ، انہوں نے مزید کہا کہ شوبز کے 35سالہ سفر میں میرے لیے کسی نے اتنا اہتمام کیا ہے اس پر میں زاہد شاہ کا بے حد مشکور ہوں ۔
وقت اشاعت : 08/01/2019 - 18:33:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :