بھارت کا اداکارہ سارہ لورین کو ویزا دینے سے انکار

فلم ’’ فراڈ سیاں‘‘ کی پرموشن کیلئے ویزا جاری نہ ہو سکا‘فلم 18جنوری کو ریلیز ہو گی

بدھ 9 جنوری 2019 12:10

بھارت کا اداکارہ سارہ لورین کو ویزا دینے سے انکار
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2019ء) پاکستانی اداکارہ نے بالی ووڈ ڈیبیو پوجا بھٹ کی کجرارے سے کیا، بعدازاں انہوں نے مرڈر 3 میں رندیپ ہودا کے مقابل مرکزی کردار ادا کیا۔ جبکہ انہوں نے پاکستانی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔اس بار سارہ کو بھارت کی جانب سے اپنی آنے والی فلم ’’ فراڈ سیاں‘‘ کی پرموشن کیلئے ویزا جاری نہ ہو سکا۔

جس کی وجہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تناؤ بتائی جاتی ہے۔ اداکارہ نے 4 بار ویزے کے اجراء کیلئے درخواست جمع کرائی تاہم انہیں مثبت جواب موصول نہ ہوا۔ میگزین مڈ ڈے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ انہیں بھارت میں جاکر کر اپنی فلم کو پروموٹ کرنے کا موقع ملنا چاہیے تاہم انہیں ویزے کے اجراء میں مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے امید ظاہر کی کہ انہیں فلم کی ریلیز سے قبل ویزا جاری ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ سارہ لورین ایک اور نئی بالی وڈ فلم میں اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔ وہ ’’ فراڈ سیاں‘‘ میں ارشد وارثی کے ساتھ اداکاری کریں گی ۔ارشد وارثی فلم میں ایک ایسے فراڈیے کا کردار نبھارہے ہیں جو ایکساتھ کئی لڑکیوں سے شادی رچاکر ان سے پیسے لوٹتا ہے۔فلم کا ٹریلر جاری کردیاگیاہے ۔’’ فراڈ سیاں‘‘ 18 جنوری کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 09/01/2019 - 12:10:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :