فلم ’’منا بھائی 3‘‘ کی عکسبندی رواں سال شروع کی جائے گی

بدھ 9 جنوری 2019 12:40

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار سنجے دت کی فلم ’’منا بھائی 3‘‘ کی عکسبندی رواں سال شروع کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں اداکار ارشد وارثی کا کہنا تھا کہ فلم’’منا بھائی سلسلے کی تیسری فلم ’’منا بھائی 3‘‘ کے سکرپٹ پر کام جاری ہے جس کی عکسبندی رواں سال کے وسط یا آخر میں شروع کی جائے گی جبکہ فلم کی کاسٹ میں اداکار سنجے دت اور میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلم ’’منا بھائی‘‘ سلسلے کی دوسری فلم ’’لگے رہو منا بھائی‘‘ 2006ء میں ریلیزکی گئی جسے ایک دہائی سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور اب تیسری فلم کے لئے کردار کو دوسری فلم میں جہاں چھوڑ اگیا وہیں سے شروع کیا جائے گا۔

وقت اشاعت : 09/01/2019 - 12:40:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :