ورون دھون فلم’’اے بی سی ڈی3‘‘ کی ورک شاپ میں مصروف

بدھ 9 جنوری 2019 13:18

ورون دھون فلم’’اے بی سی ڈی3‘‘ کی ورک شاپ میں مصروف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2019ء) بالی وڈ کے اداکار ورون دھون نے فلم’’اے بی سی ڈی3‘‘ کی ورک شاپ میں پہلوانی کرتے ہوئے اپنی تصویر شئیر کی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار وورن دھون جو ان دنوں’’ اے بی سی ڈی3‘‘ کی ورک شاپ میں مصروف ہیں نے انسٹاگرام پر تصویر شئیر کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپلکس سٹی جلد آرہا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ سپلکس پہلوانی کی وہ فارم ہے جس میں اپنے حریف کو اس کی کمر سے پکڑتے ہوئے اٹھا کر زمین پر پھینکتے ہیں اور ورون بھی تصویر میں ایسا ہی کرتے نظر آرہے ہیں ۔ فلم ’’اے بی سی ڈی3 ‘‘ ڈانسز پر مبنی ایک فلم ہے جس میں اداکار ورون دھون اداکارہ شردھا کپور کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔

وقت اشاعت : 09/01/2019 - 13:18:28

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :