فرحان اختر کی 45 ویں سالگرہ منائی گئی

بدھ 9 جنوری 2019 13:45

فرحان اختر کی 45 ویں سالگرہ منائی گئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار، گلوکار، سکرین رائٹر، ہدایت کار، فلم ساز فرحان اختر کی 45 ویں سالگرہ منائی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق فرحان اختر 9جنوری 1974ء میں معروف شاعر، گیت گار، سکرین رائٹر جاوید اختر کے گھر پیدا ہوئے، انہوں نے 1991ء میں فلم ’’لمحے‘‘ اور ’’ہیمالے پترا‘‘ کے لئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے فرائض انجام دیئے جبکہ انہوں نے بطور ہدایت کار کیریئر کا آغاز 2001ء میں فلم ’’دل چاہتا ہے‘‘ سے کیا جسے بے حد سراہ گیا جس کے بعد انہوں نے 2004ء میں فلم ’’لکشیا ‘‘ بنائی اور اسی سال ہالی وڈ فلم ’’برائڈ اینڈ پریجوڈیس ‘‘ کے لئے گانے کے بول بھی لکھے۔

ان کی 2006ء میں بنائی گئی فلم ’’ڈان ‘‘ کو باکس آفس پر بے سراہا گیا۔ انہوں نے 2008ء میں فلم ’’راک آن‘‘ اور 2011ء میں فلم ’’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘‘ اور 2013ء میں ’’بھاگ ملیکا بھاگ‘‘ سے اپنی اداکاری صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان کی دیگر معروف فلموں میں’’ڈان 2‘‘، ’’راک آن 2‘‘اور ’’رئیس ‘‘ شامل ہیں۔ انہیں فلم انڈسٹری میں بہترین خدمات کے اعتراف میں متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔
وقت اشاعت : 09/01/2019 - 13:45:46

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :