عمران ہاشمی کی فلم ’’چیٹ انڈیا‘‘ کا عنوان تبدیل، ’’وائے چیٹ انڈیا‘‘ 18جولائی کو ریلیز ہو گی

جمعرات 10 جنوری 2019 11:51

عمران ہاشمی کی فلم ’’چیٹ انڈیا‘‘ کا عنوان تبدیل، ’’وائے چیٹ انڈیا‘‘ 18جولائی کو ریلیز ہو گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی کی فلم ’’چیٹ انڈیا‘‘ کے عنوان پر بھارتی سنسنر بورڈ نے اعتراض لگا دیا جس کے بعد فلم کا عنوان تبدیل کر کے ’’وائے چیٹ انڈیا‘‘ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عمران ہاشمی کی بھارتی تعلیمی نظام میں کرپشن اور رشوت کے موضوع پر مبنی فلم ’’چیٹ انڈیا‘‘ ریلیز ہونے کے قریب ہے جو 18جولائی کو ریلیز کی جارہی ہے لیکن بھارتی سنسر بورڈ کے فلم کے عنوان پر اعتراض لگانے کے بعد فلم کا نام تبدیل کر دیا گیا ہے جو اب ’’وائے چیٹ انڈیا‘‘ کے نام سے ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں عمران ہاشمی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم کے ہدایت کار سومیک سین اور پیشکش عمران ہاشمی کی ہے۔

وقت اشاعت : 10/01/2019 - 11:51:10

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :