ریتک روشن نے زندگی کی 45 بہاریں دیکھ لیں

جمعرات 10 جنوری 2019 13:11

ریتک روشن نے زندگی کی 45 بہاریں دیکھ لیں
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار ریتک روشن نے زندگی کی 45بہاریں دیکھ لیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ریتک روشن 10جنوری 1974ء میں ممبئی میں پیدا ہوئے، انہوں نے 80کی دہائی میں بطور چائلڈ آرٹسٹ فلمی دنیا میں قدم رکھا جبکہ انہوں نے اپنے والد اور فلم ساز راکیش روشن کی 4فلموں کوئلہ، کنگ انکل، کرن ارجن اور خود غرض کے لئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے فرائض بھی انجام دیئے لیکن انہوں نے 2000ء میں اپنے والد کی فلم ’’کہو نہ پیار ہے‘‘میں مرکزی کردار سے اپنی اداکاری صلاحیتوں کا لوہا منوایا جس کے بعد انہوں نے متعدد کامیاب فلمیں دیں جن میں کبھی خوش کبھی غم، سائنس فکشن فلم کوئی مل گیا، کرش، کرش 3 ، دھوم 2، جودھا اکبر، اگنی پتھ، زندگی نہ ملے گی دوبارہ اور دیگر شامل ہیں جبکہ انہیں فلموں میں بہترین اداکاری پر متعدد ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔

وقت اشاعت : 10/01/2019 - 13:11:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :