امیتابھ بچن اور ایشوریہ رائے بچن کا نئی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کا امکان

جمعرات 10 جنوری 2019 13:11

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار امیتابھ بچن اور ایشوریہ رائے بچن کا ہدایت کار مانی رتنم کی نئی فلم میں ایک ساتھ جلوہ گر ہونے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ایشوریہ رائے بچن ہدایت کار مانی رتنم کی تامل فلم ’’ایرور ‘‘، ہندی فلم ’’گرو‘‘ اور ’’رمائین‘‘ میں کام کر چکی ہیں اور اب خبریں سامنے آرہی ہیں کہ ایشوریہ نے ہدایت کار کی نئی فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی ہے جبکہ ہدایت کار نے فلم کے لئے اداکار امیتابھ بچن سے بھی رابطہ کیا ہے لیکن ابھی تک انہوں نے حامی نہیں بھری ہے تاہم فلم کے حوالے سے ابھی تک باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

وقت اشاعت : 10/01/2019 - 13:11:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :