برطانوی شاہی خاندان کی بہو میگھن کی طویل عرصہ بعد ٹی وی پر واپسی

ْمیگھن اپنے آخری امریکی ڈرامہ سیریز سوٹس میں ایک مرتبہ پھر جلوہ گر ہونے جارہی ہیں،رپورٹ

جمعرات جنوری 14:57

برطانوی شاہی خاندان کی بہو میگھن کی طویل عرصہ بعد ٹی وی پر واپسی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 جنوری2019ء) برطانوی شہزادے ہیری سے شادی کے بعد امریکی اداکارہ میگھن مارکل نے اپنے کیریئر کو ہمیشہ کے لیے خیرباد کہہ دیا تھاتاہم اب ایسا لگ رہا ہے کہ وہ اپنے آخری امریکی ڈرامہ سیریز سوٹس میں ایک مرتبہ پھر جلوہ گر ہونے جارہی ہیں،برطانوی اخبار کی رپورٹس کے مطابق میگھن مارکل امریکی شو سوٹس میں ایک آخری مرتبہ جلوہ گر ہوں گی۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ این بی سی یونیورس کمپنی اس سیریز میں میگھن مارکل کو ایک آخری مرتبہ پیش کرکے شو کی ریٹنگز بڑھانے کی امید میں ہے۔میگن مارکل ریچل زین کے کردار میں قانونی امور کے بارے میں بننے والے اس امریکی ڈرامے کا حصہ رہی ہیں۔واضح رہے کہ اگر میگھن مارکل اس سیریز کا دوبارہ حصہ بنی تو وہ برطانیہ کے شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ہوں گی جو شادی کے بعد بھی ٹی وی پر جلوہ گر ہوں گی۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ سال اس کا ساتواں سیزن ختم ہوا تھا جس کی ایک قسط میں میگھن مارکل کی علیحدگی کو ٹی وی پر دکھایا گیا تھا۔رپورٹس کے مطابق اگر میگھن ایک مرتبہ پھر اس سیریز میں ایک قسط کے لیے مختصر کردار کے لیے جلوہ گر ہوئیں تو پروڈکشن کمپنی ان کے فلاحی ادارے کو کروڑوں ڈالر کا عطیہ دے گی۔اس قسط میں ریچل زین کی اپنے بوائے فرینڈ مائیک روز کے ساتھ شادی کے بعد کی زندگی کو دکھایا جائے گا جب وہ حاملہ ہوں گہ اور برطانیہ میں اپنے شوہر کے ساتھ خوشی سے زندگی گزار رہی ہیں۔یاد رہے کہ میگھن مارکل کی شہزادہ ہیری کے ساتھ گزشتہ سال 19 مئی کو شادی ہوئی تھی۔ان دونوں کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/01/2019 - 14:57:15

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments