ماڈل نادیہ حسین کی 40ویں سالگرہ کل منائی جائے گی

جمعرات 10 جنوری 2019 17:14

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جنوری2019ء) پاکستان کی صف اول کی ماڈل نادیہ حسین کی 40ویں سالگرہ کل منائی جائے گی۔ ڈاکٹر نادیہ حسین 11جنوری 1979ء کو پیدا ہوئیں۔ انہوںنے پیشہ وارانہ تعلیم کی تکمیل کے بعد ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے نمبر ون ماڈلز میں شمار ہونے لگی۔ نادیہ حسین کو نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی خصوصی شہرت حاصل ہوئی ۔

(جاری ہے)

وہ اب تک سینکڑوں ملکی و غیر ملکی کمرشلز میں ماڈلنگ میں حصہ لے چکی ہیں۔ نادیہ حسین شادی شدہ ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے ماڈلنگ کے شعبہ کو ایک نیا رنگ اور جہت بخشی۔ ان کے کام کو شائقین نے ہمیشہ پسند کیا ان کے کمرشلز نے شاندار کامیابیاں حاصل کیں۔ نادیہ حسین نے ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی جس کے باعث وہ آج بھی اس شعبہ میںمقبول ہیں۔ نادیہ حسین کی سالگرہ کے موقع پر مختلف مقامات پر سالگرہ کے کیک کاٹے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 10/01/2019 - 17:14:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :