ہمیشہ سے سنجے دت کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں تھا، رنبیر کپور

جمعہ 11 جنوری 2019 12:33

ہمیشہ سے سنجے دت کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں تھا، رنبیر کپور
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) بالی وڈ کے اداکار رنبیر کپور کا کہنا ہے کہ وہ ہمیشہ سے اداکار سجنے دت کے ساتھ کام کے خواہشمند تھے جو کہ فلم ’’شمشیرا‘‘ میں کام کرکے پورا ہوگا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار رنبیر کپور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اداکار سجنے دت کو دیکھتے بڑے ہوئے ہیں اور ان کے ساتھ کام کرنا ان کا بہت بڑا خواب تھا جو کہ فلم ’’شمشیرا‘‘ میں ان کے ساتھ کام کرتے ہوئے پورا ہوگا۔

ان کا ایک سوال کے جواب میں کہنا تھا کہ فلم کے ہدایتکار کرن ملہوترا کی یہ فلم میں ان کا اداکار سنجے دت کے ساتھ کام کرناکسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔فلم ’’شمشیرا‘‘ میں دونوں اداکار پہلی بار مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے جلوہ گر ہونگے جبکہ فلم آئندہ سال 31جولائی کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 11/01/2019 - 12:33:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :