فلم ’’ڈیڑھ عشقیا‘‘ کی ریلیز کو 5 سال مکمل

جمعہ جنوری 14:41

فلم ’’ڈیڑھ عشقیا‘‘ کی ریلیز کو 5 سال مکمل
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ اور ارشد وارثی کی فلم’’ڈیڑھ عشقیا‘‘ کی ریلیز کو 5سال مکمل ہو گئے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے ٹویٹر پر فلم سے جڑی اپنی یادیں تازہ کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے شاعری کے زریعے دل جیتنا اور محبت کرنا سیکھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے فلم کے شاندار تجربے پر ٹیم اور فلم کی پزیرائی پر مداحوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ ابھیشیک چوبے کی ہدایت کاری میں بننے والی بلیک کامیڈی فلم’’ڈیڑھ عشقیا‘‘ 2014ء میں ریلیزکی گئی جسے باکس آفس پر بے حد پزیرائی حاصل ہوئی جس میں اداکارہ مادھوری ڈکشٹ، ارشد وارثی، نصیرالدین شاہ اور ہما قریشی نے مرکزی کردار ادا کیا۔

متعلقہ ستارے‎ :

Arshad Warsi

ارشد وارثی

Arshad Warsi

Huma Qureshi

ہما قریشی

Huma Qureshi

Madhuri Dixit

مادھوری ڈکشٹ

Madhuri Dixit

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/01/2019 - 14:41:13

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments