نامور ماڈل نادیہ حسین کی 40ویں سالگرہ جمعہ کو بھر پور طریقے سے منائی گئی

جمعہ 11 جنوری 2019 15:32

نامور ماڈل نادیہ حسین کی 40ویں سالگرہ جمعہ کو بھر پور طریقے سے منائی گئی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) فیصل آباد 11 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء): پاکستان کی صف اول کی نامور ماڈل نادیہ حسین کی 40ویں سالگرہ جمعہ کے روز بھر پور طریقے سے منائی گئی۔ پیشہ کے لحاظ سے ڈاکٹر نادیہ حسین 11جنوری 1979ء کو پیدا ہوئیں۔ انہوںنے پیشہ وارانہ تعلیم کی تکمیل کے بعد ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھا اور دیکھتے ہی دیکھتے اپنی خداداد صلاحیتوں کی بنیاد پر وطن عزیز کی نمبر ون ماڈلز میں شمار ہونے لگی۔

نادیہ حسین کو نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی خصوصی شہرت حاصل ہوئی ۔ یہی وجہ ہے کہ وہ اب تک سینکڑوں ملکی و غیر ملکی کمرشلز میں ماڈلنگ کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ نادیہ حسین شادی شدہ ہیں لیکن اس کے باوجود انہوں نے ماڈلنگ کے شعبہ کو ایک نیا رنگ اور جہت بخشی۔

(جاری ہے)

ان کے کام کو شائقین نے ہمیشہ بے انتہا پسند کیا یہی وجہ ہے کہ ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے جس کے باعث ان کے کمرشلز بھی شاندار کامیابیاں حاصل کرتے ہیں۔

نادیہ حسین نے ہمیشہ معیاری کام کو ترجیح دی جس کے باعث وہ آج بھی اس شعبہ میں بے پناہ مصروف و مقبول ہیں۔ نادیہ حسین کی 38ویں سالگرہ کے موقع پربدھ کو مختلف مقامات پر خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں اور سالگرہ کے کیک کاٹنے کے علاوہ ان کی درازی عمر کیلئے بھی دعائیں کی گئیں۔
وقت اشاعت : 11/01/2019 - 15:32:40

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :