بالی ووڈ سٹار پرینیتی چوپڑا نے وزن کم کرنے کا نسخہ بتا دیا

پرینیتی چوپڑا نے 2015 میں اپنا وزن 90 کلوگرام سے کم کرکے 58 کلو تک پہنچادیاتھا

پیر 14 جنوری 2019 11:43

بالی ووڈ سٹار پرینیتی چوپڑا نے وزن کم کرنے کا نسخہ بتا دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2019ء) فلمی دنیا کے ستارے جسمانی طور پر بہت تیزی سے خود کو بدل کر دکھاتے ہیں مگر یہ کمال راتوں رات نہیں ہوتا بلکہ اس کے لیے وہ غذا، ورزش اور دیگر طریقہ کار اپناتے ہیں۔ایسا ہی کمال بولی وڈ اسٹار پرینیتی چوپڑا نے 2015 میں اس وقت دکھایا جب انہوں نے اپنا وزن 90 کلوگرام سے کم کرکے 58 کلو تک پہنچادیا۔

2009 میں پرینیتی کا وزن 90 کلوگرام تک پہنچ چکا تھا اور ایسا لگتا تھا کہ ان کے لیے اس سے نجات ناممکن ہے، جس پر انہیں ناقدین اور مداحوں کی باتیں بھی سننا پڑتی تھیں۔ایک انٹرویو میں بولی وڈ اسٹار نے کہا کہ ان کا جسمانی وزن ہمیشہ سے زیادہ تھا اور فلموں میں کام کرنے کے بعد ان کے پاس ورزش کے وقت نہیں ہوتا تھا مگر پھر انہیں احساس ہوا کہ اداکاری کے ساتھ شخصیت بھی بہت اہمیت رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

پرینیتی ہمیشہ سے فاسٹ فوڈ کی دیوانی رہیں اور ان کے لیے پیزا سے منہ موڑنا آسان نہیں تھا، تو پھر 4 ماہ میں انہوں نے 40 کلو وزن کیسے کم کیا اس کا راز غذائی انتخاب اور جسمانی طور پر سرگرم ہونا ہے۔اداکارہ نے خود بتایامیرا اسٹینما نہ کے برابر تھا جبکہ ہر قسم کی وزن بڑھانے والی غذا مجھے پسند تھی مگر پھر میں نے درست غذا کا انتخاب کیا۔اس مقصد کے لیے انہوں نے طرز زندگی میں بتدریج تبدیلیاں کیں اور پہلے 2 ہفتے انہوں نے ہلکی غذائوں کا انتخاب کیا جس کے بعد غذائی انتخاب کو مزید سخت کیا۔

مثال کے طور پر صبح اٹھ کر نہار منہ ایک گلاس لیموں کا عرق گرم پانی میں ملا کر پینا عادت بنایا، ناشتے میں 2 ابلے ہوئے انڈے، برائون بریڈ اور ملائی سے پاک ایک کپ دودھ۔دوپہر کا کھانا برائون چاول، روٹی دال یا سبزیوں پر مشتمل ہوتا، شام میں دہی یا سبز چائے کو پسند کرتیں جبکہ رات کے کھانے میں سبزیاں، دودھ، کم چربی والی غذائیں اور کبھی کبھار چاکلیٹ شیک۔

اس آسان غذائی پلان نے ان کے جسمانی وزن میں کمی کا عمل تیز کردیا جبکہ انہیں جم جانا پسند نہیں تھا تو وہ ٹریڈ مل پر دوڑنے، گھڑ سواری، تیراکی اور ایک مقامی مارشل آرٹ کی قسم Kalaripayattu کی مشقیں کرنے لگیں۔رقص کی کلاسوں میں بھی جانا شروع کیا جس سے بھی وزن کم کرنے میں مدد ملی جبکہ ذہنی طور پر خود کو مضبوط کرنے کے لیے مراقبے کا سہارا لیا۔
وقت اشاعت : 14/01/2019 - 11:43:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :