ارشد وارثی نے اکشے کمار کو فلم ’’جولی ایل ایل بی 2‘‘ میں کاسٹ کرنے کو برا فیصلہ قرار دیدیا

پیر 14 جنوری 2019 14:51

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار ارشد وارثی نے اداکار اکشے کمار کو فلم ’’جولی ایل ایل بی 2‘‘ میں کاسٹ کرنے کو برا فیصلہ قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارت ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ارشد وارثی کا ایک ٹی وی شو میں ’’جولی ایل ایل بی ‘‘ سلسلے کی دوسری فلم دا سٹیٹ ورسز جولی ایل ایل بی 2 ‘‘ میں اداکار اکشے کمار کو کاسٹ کرنے کے متعلق کہنا تھا کہ فلم ساز مجھے اور بومن ایرانی کو فلم میں کاسٹ کرتے تو بھی فلم اچھا بزنس کرتی۔ انہوں نے اس اقدام کو برا قرار دیتے ہوئے مزاحیہ انداز میں کہا کہ پروڈیوسرز یہاں تک مزید اچھا بزنس کرتے کیونکہ مجھے اکشے سے کم معاوضہ دیا گیا۔

وقت اشاعت : 14/01/2019 - 14:51:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :