مزاحیہ فلم’ ’ ٹوٹل دھمال‘‘ کی پہلی جھلک سامنے آگئی

فلم ’’ٹوٹل دھمال‘‘ رواں سال 22 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

منگل 15 جنوری 2019 12:03

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) بالی ووڈ کی مزاح سے بھرپور فلم ’دھمال‘ سیریز کے نئے سیکوئل ’ٹوٹل دھمال‘ کی پہلی جھلک سامنے آگئی۔معروف فلمی تجزیہ کار ترن آدرش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم ’ٹوٹل دھمال‘ کی پہلی جھلک جاری کردی۔ تصویر میں اجے دیوگن کو جنگل میں کھڑا دیکھا جا سکتا ہے جہاں وہ کاندھے پر بندر کو بٹھائے ہوئے ہیں۔

فلم کے اس سیکوئل کی خاص بات یہ ہے کہ اس سیکوئل میں اجے دیوگن کے ساتھ ارشد وارثی، جاوید جعفری، رتیش دیش مکھ اور سنجے مشرا کے ساتھ پہلی بار انیل کپور اور مادھوری ڈکشٹ کی جوڑی 18 سال بعد اس سیکوئل میں نظر آئے گی۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ اندرا کمار کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم رواں سال 22 فروری کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

(جاری ہے)

مادھوری ڈکشٹ کا اس حوالے سے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ میری اور انیل کی جوڑی کافی مقبولیت کی حامل ہے اور یہ جوڑی ایک بار پھر فلم ’ٹوٹل دھمال‘ میں جلوے بکھیرتی نظر آئے گی اور مجھے اٴْمید ہے لوگوں کو کیمسٹری سے بھرپور یہ فلم یقیناً پسند آئے گی۔

واضح رہے کہ اجے دیوگن سے قبل سنجے دت 2007ء اور 2011ء میں ریلیز ہوئی کامیاب فلم ’دھمال‘ اور ’ڈبل دھمال‘ میں اپنی اداکاری کا جادو دکھاچکے ہیں۔ دونوں مزاحیہ فلموں میں ان کے ساتھ اداکار ارشد وارثی، جاوید جعفری اور رتیش دیش مکھ نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
وقت اشاعت : 15/01/2019 - 12:03:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :