عمران ہا شمی کا اپنے بیٹے ایان کا کینسر سے چھٹکارے پر اپنے شائقین کو شکریہ

منگل 15 جنوری 2019 12:22

عمران ہا شمی کا اپنے بیٹے ایان کا کینسر سے چھٹکارے پر اپنے شائقین کو شکریہ
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) بالی وڈ کے اداکار عمران ہا شمی نے اپنے بیٹے ایان کا کینسر سے چھٹکارے پر اپنے شائقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ ان کے شائقین کی دعائوں کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق عمران ہا شمی کے بیٹے ایان جن کو 4 سال کی عمر میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس سے ان کو اب پانچ سال کے مسلسل علاج کے بعد چھٹکارا حاصل ہوا ہے ،ڈاکٹروں نے بچے کو کینسر فری قرار دیدیا ہے،اس پر ا نہوں نے سوشل میڈیا انسٹاگرام میں اپنے شائقین ، دوستوں اور فیملی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی دعا ئوں کی بدولت ہے کہ آج ان کا بیٹا کینسر جیسے موذی مرض سے آزاد ہو گیاہے۔

وقت اشاعت : 15/01/2019 - 12:22:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :