ابھیشک اور شوئینا نندا نے ایک دوسرے کے پول کھول دیئے

ابھیشک والدہ سے زیادہ اپنی اہلیہ ایشوریا سے ڈرتے ہیں، بہن کا انکشاف

منگل 15 جنوری 2019 13:57

ابھیشک اور شوئینا نندا نے ایک دوسرے کے پول کھول دیئے
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن کی بیٹی شوئیتا بچن نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بھائی ابھیشیک بچن اپنی والدہ سے زیادہ اپنی بیوی سے ڈرتے ہیں۔اداکارابھیشیک بچن نے حال ہی میں بالی ووڈ ہدایت کار وپروڈیوسر کرن جوہر کے شو’’کافی ود کرن‘‘ سیزن 6 میں اپنی بہن شوئینا نندا کے ساتھ شرکت کی جہاں دونوں بہن بھائیوں نے ایک دوسرے کے کئی رازوں سے پردہ اٹھایا۔

(جاری ہے)

شو کے پرومو کی ایک ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں ریپڈ فائرراؤنڈ کے دوران کرن جوہر نے ابھیشک بچن سے سوال کیا کہ وہ اپنی والدہ جیا بچن سے زیادہ ڈرتے ہیں یا اپنی بیوی ایشوریا سی ابھیشیک بچن نے جواب دیا کہ وہ اپنی والدہ جیا بچن سے زیادہ ڈرتے ہیں۔تاہم ان کی بہن شوئیتا نندا نے اپنے بھائی کے جھوٹ کا پول کھولتے ہوئے کہا کہ ابھیشیک ایشوریا سے زیادہ ڈرتے ہیں۔ شوئیتا کے حقیقت بیان کرنے پرابھیشیک گھبراگئے اور ان سے ناراضی کا اظہارکرتے ہوئے کہا یہ میرا ریپڈ فائر راؤنڈ ہے لہٰذا تمہیں جواب نہیں دینے چاہئیں۔
وقت اشاعت : 15/01/2019 - 13:57:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :