فلم ’’اک لڑکی کو دیکھا تاایسالگا‘‘ کا نیاگانا ’’عشق مٹھا‘‘ ریلیز

منگل 15 جنوری 2019 14:08

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) بالی وڈ کی فلم ’’اک لڑکی کو دیکھا تاایسالگا‘‘ کا نیاگانا ’’عشق مٹھا‘‘ ریلیز کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’اک لڑکی کو دیکھا تاایسالگا‘‘ کے شادی پر مبنی گانے کی ویڈیو جاری کردی گئی جس میں اداکارہ سونم کپو ر اپنے والد انیل کپور کے ساتھ ڈانس کرتی نظرآئیں گی جبکہ گانے کو روچک کوہلی نے کمپوز اور گلوکار نوراج ہنس اور ہرشدیپ کور نے گایا ہے،یاد رہے ’’عشق مٹھا‘‘ گلوکار بالے ساگو اور ملکت سنگھ کے گانے کا ریمیک ہے جو 1986میں اداکارہ ملکہ اروڑا پر فلمایا گیا تھا۔

فلم ’’اک لڑکی کو دیکھا تاایسالگا‘‘ میں اداکارہ سونم کپو ر اداکار راج کمار رائو کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتی نظرآئیں گی ۔فلم یکم فروری کو ریلیز کی جائے گی۔
وقت اشاعت : 15/01/2019 - 14:08:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :