حقیقی زندگی میں جھانسی کی رانی سے بالکل مختلف ہوں، کنگنا رناوت

منگل 15 جنوری 2019 14:08

حقیقی زندگی میں جھانسی کی رانی سے بالکل مختلف ہوں، کنگنا رناوت
ممبئ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) بالی وڈ کی اداکارہ کنگنا رناوت کا کہنا ہے کہ ان کو ان کی اصل زندگی میں لکشمی بائی سے مما ثلت دینا سراسر غلط ہوگا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت جو آجکل فلم ’’ ما نیکرنیکا۔

(جاری ہے)

دی کوئین آف جھانسی‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ان کا میڈیا کے ایک سوال کے جواب میںکہنا تھا کہ وہ اپنی حقیقی زندگی میں جھانسی کی رانی سے بالکل مختلف ہیں اوران کو ان کے اس کردار سے ملانا درست نہیںہوگا۔ ’’ ما نیکرنیکا۔دی کوئین آف جھانسی‘‘ 25جنوری کو ریلیز کی جائے گی جس میں اداکارہ لکشمی بائی کا کردار ادا کرتی نظرآئیں گی۔

وقت اشاعت : 15/01/2019 - 14:08:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :