دیپیکا پڈکون کا فلم ’’لورنجھن‘‘ مرکزی کردار ادا کرنے کا امکان

منگل 15 جنوری 2019 14:27

دیپیکا پڈکون کا فلم ’’لورنجھن‘‘ مرکزی کردار ادا کرنے کا امکان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) بالی وڈ کی اداکارہ دیپیکا پڈکون کا فلم ’’لورنجھن‘‘ مرکزی کردار ادا کرنے کا امکان ظاہر کیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈکون فلم ’’لورنجھن‘‘ کا حصہ بنیں گی اوران کے ساتھ اداکار رنبیر کپور اور اجے دیوگن مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ فلم کی عکس بندی رواں سال کے وسط میں شروع ہوگی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس فلم کے لئے دیپیکا پڈکون مرکزی کردار کے لئے فلم سازکی پہلی ترجیح ہیں ۔ اداکارہ دیپیکا پڈکون میگھنا گلزار کی فلم ’’چھپاک‘‘ کی عکس بندی میں مصروف ہیں جو 8مارچ کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 15/01/2019 - 14:27:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :