راج کمار رائو اور فاطمہ ثناء شیخ عکس بندی کے لئے بھوپال روانہ ہونگے

منگل 15 جنوری 2019 14:27

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) بالی وڈ کے اداکار راج کمار رائو اور اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ عکس بندی کے لئے بھوپال روانہ ہونگے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار راج کمار رائو اور اداکارہ فاطمہ ثناء شیخ ہدایتکار انوراگ باسو کی نئی فلم کی عکسنبدی کے لئے بھوپال جائیں گے جہاں وہ اداکار سیف علی خان کے پرآسائش ہوٹل میں عکس بندی کریں گے جو 15دن کے شیڈول پر مبنی ہے جبکہ فلم کی کچھ مناظر کی عکس بندی مقامی گلیوں میں کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 15/01/2019 - 14:27:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :