راج کمار ہیرانی پر ہراسگی کے الزامات پر تبصرہ کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا، ارشد وارثی

منگل 15 جنوری 2019 14:27

راج کمار ہیرانی پر ہراسگی کے الزامات پر تبصرہ کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا، ارشد وارثی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار ارشد وارثی نے کہا ہے کہ وہ ہدایت کار راج کمار ہیرانی پر ہراسگی کے الزامات پر تبصرہ کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ارشد وارثی نے ہدایت کار راج کمار ہیرانی پر ہراسگی کے الزامات پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں اس معاملے پر تبصرہ کرنے کا متحمل نہیں ہو سکتا کیونکہ میرے لئے ایسے معاملے پر بات کرنا بہت غلط ہو گا جس کے متعلق میں جانتا ہی نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس معاملے کی باقاعدہ تحقیقات ہونی چاہیئں۔ ان کا کہنا تھا کہ راج کمار ہیرانی ایک بہت اچھے انسان ہیں اور ان کے متعلق ایسی بات قبول کرنا میرے لئے بہت مشکل ہے۔

وقت اشاعت : 15/01/2019 - 14:27:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :