سلمان خان کے لئے فلم ’’بھارت‘‘ کے سیٹ پر 10ہزار مربع فٹ پر مشتمل خصوصی جم تعمیر

بدھ 16 جنوری 2019 14:34

سلمان خان کے لئے فلم ’’بھارت‘‘ کے سیٹ پر 10ہزار مربع فٹ پر مشتمل خصوصی جم تعمیر
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار سلمان خان کے لئے فلم ’’بھارت‘‘ کے سیٹ پر خصوصی جم تعمیر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’بھارت‘‘ کے آخری شیڈول کی عکسبندی ممبئی کے فلم سٹوڈیو میں جاری ہے جہاں اداکار سلمان خان کے فٹنس مقاصد کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے لئے فلم کے پروڈیوسرز اتول اگنی ہوتری اور نیکھل نمیت نے 10ہزار مربع فٹ پر مشتمل خصوصی جم تعمیر کیا جہاں سلمان کے ساتھ دیگر کاسٹ اور سٹاف کے ارکان بھی ورزش کرتے ہیں۔

وقت اشاعت : 16/01/2019 - 14:34:48

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :