ثانیہ ملہوترا کا فلموں میں کردار کی تیاری کے لئے ڈائری میں نوٹس لکھنے کا انکشاف

بدھ 16 جنوری 2019 14:34

ثانیہ ملہوترا کا فلموں میں کردار کی تیاری کے لئے ڈائری میں نوٹس لکھنے کا انکشاف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکارہ ثانیہ ملہوترا نے فلموں میں کردار کی تیاری کے لئے ڈائری میں کردار پر نوٹس لکھنے کا انکشاف کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں اداکارہ ثانیہ ملہوتراکا کہنا تھا کہ آپ ہر بار کردار کے پس منظر کے متعلق نہیں جانتے لہذا آپ کو ذہنی طور پر اس متعلق جاننے کے لئے لکھنا پڑتا ہے اور یہ چیز میں نے فلم ’’فوٹوگراف ‘‘ میں اداکارہ گیتانجلی کلکرنی سے ساتھ کام کرتے ہوئے سیکھی ہے کیونکہ جب ہم کردار کے متعلق ورک شاپس لے رہے تھے تو وہ اپنے ساتھ ڈائری لاتی تھیں جس میں وہ کردار کے متعلق نوٹس لکھتی تھیں اوراس کے بعد ان سے متاثر ہو کر فلم ’’بدھائی ہو‘‘ کے دوران میں نے بھی ان ہی کا انداز اپنایا۔

وقت اشاعت : 16/01/2019 - 14:34:48

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :