انگلش میرا ا پسندیدہ مضمون ہے اور اگر میں استاد ہوتی تو بچوں کو انگلش کا مضمون پڑھاتی،میرا

بدھ 16 جنوری 2019 21:44

انگلش میرا ا پسندیدہ مضمون ہے اور اگر میں استاد ہوتی تو بچوں کو انگلش کا مضمون پڑھاتی،میرا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) پاکستان کی نامور اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ انگلش میرا ا پسندیدہ مضمون ہے اور اگر میں استاد ہوتی تو بچوں کو انگلش کا مضمون پڑھاتی۔میرا نے بدھ کو کراچی میں نجی تعلیمی ادارے کا دورہ کیا جہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا کسی بھی تعلیمی ادارے کا پہلا دورہ ہے اور میری والدہ کا تعلق تعلیم کے شعبے سے تھا۔

ان کی خواہش تھی کہ بچے اچھی تعلیم حاصل کریں۔

(جاری ہے)

میرا نے انکشاف کیا کہ میں پاکستانی فلم انڈسٹری کے بارے میں کتاب لکھ رہی ہوں جس کو پڑھ کر سب کو فلم انڈسٹری سے لگا ہوجائے گا۔ اداکارہ نے بالی ووڈ کے کنگ خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش بھی ظاہر دی۔انھوں نے مزید کہا کہ ایک کتاب لکھ رہی ہوں جسے پڑھنے کے بعد ہر کسی کو فلم انڈسٹری سے لگا ہونے لگے گا۔ شادیوں کے اسکنڈلز میں مشہور میرا کا کہنا تھا کہ ان کی نئی فلم باجی آرہی ہے اس کے بعد وہ باجی بن جائیں گی۔اداکارہ میرا نے تبدیلی کی حمایت کر تے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں تبدیلی کی امید رکھنی چاہیے، تبدیلی آئی نہیں توآجائے گی ہم سب کومل کر کام کرنا چاہیے۔

وقت اشاعت : 16/01/2019 - 21:44:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :