مخصوص عمر کے بعداداکار کو کچھ خاص کرنے کو نہیں دیا جاتا‘اداکارہ فریدہ جلال

’پرچھائی‘‘ نامی ہارر سیریز میں ‘ میں ایک لڑکے کی دادی بنی ہوں ‘میرا کردار کسی ڈرائونی بات سے نہیں جڑا ہوا‘انٹرویو

جمعرات 17 جنوری 2019 12:06

مخصوص عمر کے بعداداکار کو کچھ خاص کرنے کو نہیں دیا جاتا‘اداکارہ فریدہ جلال
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) ماضی کی بہترین اداکارہ فریدہ جلال کو بولی وڈ فلموں میں پسندیدہ ماں کے کردار میں دیکھا جاتا رہا ہے، جو عموماً کامیڈی یا رومانوی فلموں کا حصہ بنتی ہیں، تاہم اب وہ ایک ہارر ویب سیریز ’پرچھائی‘ کا حصہ بننے جارہی ہیں۔اگر آپ کو ایسا لگ رہا ہے کہ وہ اس پروجیکٹ میں کوئی منفرد کردار ادا کریں تو ایسا کچھ نہیں ہے، وہ اس ہارر سیریز میں بھی دادی یا نانی کے روپ میں نظر آنے والی ہیں۔

البتہ فریدہ جلال خود اس بات کو سمجھتی ہیں کہ فلم اور ٹیلی ویژن انڈسٹری میں اداکاروں کو ہمیشہ سے بڑھتی عمر کے ساتھ آنے والے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور پھر اسی قسم کے کرداروں کو قبول کرنا پڑتا ہے۔فریدہ جلال نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہر اداکار اچھے کردار ملنے کا خواب دیکھتا ہے اور اس کے لیے مواقع ملنا ضروری ہیں، مخصوص عمر کے بعد آپ کو کچھ خاص کرنے کو نہیں دیا جاتا، وہی پرانے کردار دہرانے پڑتے ہیں، ہر پروجیکٹ میں والدہ کا کردار۔

(جاری ہے)

’پرچھائی‘ نامی یہ ہارر سیریز کی کہانی رسکن بانڈ نے تحریر کی۔سیریز میں اپنے کردار کے حوالے سے فریدہ جلال نے بتایا کہ ’میں ایک لڑکے کی دادی بنی ہوں، یہ اس لڑکی کی کہانی ہے جو اپنی ماں کے بارے میں جاننا چاہتا ہے، کہانی ڈراؤنی بھی ہے، اس کی دادی کہانی تو پوری جانتی ہے لیکن بتانا نہیں چاہتی، اس لیے وہ اسے سب باتوں سے دور رہنے کو کہتی ہے، اس لیے میرا کردار کسی ڈراؤنی بات سے نہیں جڑا ہوا‘۔
وقت اشاعت : 17/01/2019 - 12:06:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :