ورون دھون اور شردھا کپور فلم ’’اے بی سی ڈی 3‘‘ کے لئی بین الاقوامی ڈانسر سے ڈانس سیکھیں گے

جمعرات 17 جنوری 2019 12:41

ورون دھون اور شردھا کپور فلم ’’اے بی سی ڈی 3‘‘ کے لئی بین الاقوامی ڈانسر سے ڈانس سیکھیں گے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار ورون دھون اور شردھا کپور کو فلم ’’اے بی سی ڈی 3‘‘ کے لئے لندن کے معروف ڈانسر تشن موئیر ڈانس کے مختلف انداز سکھائیں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریمو ڈی سوزا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’اے بی سی ڈی 3‘‘ میں اداکار ورون دھون اور شردھا کپور مرکزی کردار ادا کریں گے جس کے لئے لندن میں مقیم معروف ڈانسر تشن موئیر دونوں اداکاروں کو یورپ میں سٹریٹ ڈانس، ہپ ہوپ، ڈسکو اور ڈانس کے دیگر انداز میں تربیت دے رہے ہیں جس کی عکسبندی آئندہ ہفتے امرتسر میں شرعو کی جائے گی جبکہ فلم میں تشن، تانیہ، نورا فتیحی اور دیگر شامل ہیں۔

وقت اشاعت : 17/01/2019 - 12:41:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :