شاہ رخ خان کے فلم ’’سارے جہاں سے اچھا‘‘ میں کام کرنے سے انکار بارے خبریں غلط

جمعرات 17 جنوری 2019 14:16

شاہ رخ خان کے فلم ’’سارے جہاں سے اچھا‘‘ میں کام کرنے سے انکار بارے خبریں غلط
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے فلم ’’سارے جہاں سے اچھا‘‘ میں کام کرنے سے انکار بارے خبریں غلط ثابت ہوئیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس سلسلے میں فلم ’’سارے جہاں سے اچھا‘‘ کے مصنف انجم رجب علی نے اداکار شاہ رخ خان کے فلم سے انکار بارے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ شاہ رخ خان فلم سے انکار نہیں کر رہے یہ جعلی خبر ہے۔ اس سے قبل شاہ رخ خان نے فلم میں اپنے کردار کے متعلق کہا کہ فلم کا سکرپٹ بہت اچھا ہے اور ٹیم کے شیڈول ترتیب دینے کے بعد وہ فلم کی عکسبندی شروع کریں گے۔ فلم کی کہانی بھارتی خلاء باز راکیش شرما کی زندگی پر مبنی ہے۔

وقت اشاعت : 17/01/2019 - 14:16:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :