صنفی بنیاد پر معاوضے میں تفاوت کے باعث فلم میں کام کرنے سے انکار کیا، دیپیکا پڈوکون

جمعرات 17 جنوری 2019 14:16

صنفی بنیاد پر معاوضے میں تفاوت کے باعث فلم میں کام کرنے سے انکار کیا، دیپیکا پڈوکون
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے کہا ہے کہ انہوں نے صنفی بنیاد پر معاوضے میں فرق کی وجہ سے فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے اپنے ایک انٹرویو میں معاوٖضے میں تفاوت کی وجہ سے فلم سے انکار کرنے کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب فلموں کے باوجود مجھے بھی صنفی بنیاد پر معاوضے میں فرق کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ ایک بار مجھے فلم میں ساتھی اداکار کے برعکس کم معاوضہ دیا جارہا تھا اور میں اپنا فلمی ریکارڈ جانتی ہوں اور میں یہ بھی جانتی تھی کہ اس فلم میں میرے ساتھی اداکار کی فلمیں زیادہ کامیاب نہیں ہوئیں لہذا مجھے یہ بالکل بھی ٹھیک نہیں لگا جس کے باعث میں نے فلم سے انکار کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ وہی کرتی ہیں جو انہیں ٹھیک لگتا ہے۔ دیپیکا پڈوکون فلم ’’چھپاک‘‘ میں دکھائی دیں گی۔
وقت اشاعت : 17/01/2019 - 14:16:08

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :