جاوید اختر نے ہدایت کار راج کمار ہیرانی کو معقول اور مہذب شخص قرار دے دیا

جمعرات 17 جنوری 2019 14:16

جاوید اختر نے ہدایت کار راج کمار ہیرانی کو معقول اور مہذب شخص قرار دے دیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) بالی وڈ شاعر جاوید اختر نے ہدایت کار راج کمار ہیرانی کی حمایت کرتے ہوئے انہیں معقول اور مہذب شخص قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق معروف شاعر جاوید اختر نے ایک خاتون کی طرف سے ہدایت کار راج کمار ہیرانی پر لگائے جانے والے ہراسگی کے الزام کے برخلاف ان کی حمایت میں ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں 1965ء میں فلم انڈسٹری میں آیا اور کئی سالوں کے بعد اگر مجھ سے پوچھا جائے کہ آپ کو فلم انڈسٹری میں کون سب سے زیادہ مہذب لگتا ہے تو تقریباً5دہائیوں میں آج تک جتنے بھی لوگوں سے ملے ہیںمیرے ذہن میں سب سے پہلا نام راج کمار ہیرانی کا آتا ہے اور جیسا کہ جارج برنر شا نے کہا ہے کہ بہت زیادہ اچھا ہونا بھی بہت خطرناک ہوتا ہے۔

وقت اشاعت : 17/01/2019 - 14:16:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :