عمران ہاشمی کی فلم ’’وائے چیٹ انڈیا‘‘ کل ریلیز ہوگی

جمعرات 17 جنوری 2019 14:49

عمران ہاشمی کی فلم ’’وائے چیٹ انڈیا‘‘ کل ریلیز ہوگی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی کی فلم ’’وائے چیٹ انڈیا‘‘ کل 18جنوری کو سینما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سومیک سین کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’وائے چیٹ انڈیا‘‘ کی کہانی بھارتی تعلیمی نظام میں کرپشن اور نقل مافیا کے گرد گھومتی ہے جس میں اداکار عمران ہاشمی اور شریا دھنونتھرے مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ فلم کی پیشکش عمران ہاشمی کی بیوی پروین ہاشمی نے دی ہے جو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 17/01/2019 - 14:49:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :