ٓآئی آر کے فلمز اور عارف لاکھانی فلمز کا مشترکہ شاہکار"ہیر مان جا"فلم عید الاضحی پر ریلیز ہوگی

جمعہ 18 جنوری 2019 18:47

ٓآئی آر کے فلمز اور عارف لاکھانی فلمز کا مشترکہ شاہکار"ہیر مان جا"فلم عید الاضحی پر ریلیز ہوگی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) سیاہ، جانان اور پرچی جیسی بلاک بسٹرفلموں کے بعد آئی آر کے فلمز اور عارف لاکھانی فلمزکی اگلی مشترکہ فلم "ہیر مان جا"کا اعلان کردیا گیا ،علی رحمان خان اور حریم فاروق فلم کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گے، فلم عید الاضحی پر ریلیز ہوگی۔پروڈکشن ہاوس کی جانب سے فلم کی یہ خبر ایک ایسے ٹیزر کے ساتھ بریک کی گئی ہے جو کہ اپنے دیکھنے والوں کو تجسس میں مبتلاکردیگا کہ آخر اس فلم میں چل کیا رہاہے، فلم کا آغاز ایک فنی ویڈیو سے کیا گیا ہے، جس میں ناظرین عمران رضا کاظمی اور حریم فاروق جو کہ کو پروڈیوسر ز ہیں کوفلم کے مرکزی کردار کی کاسٹ سمیت دیگر معاملات پر بحث میں مبتلا اور جملے کستے دیکھیں گے۔

ہیر مان جا کے پہلے سین میں حریم فاروق کوجوگرز کے ساتھ شادی کے جوڑے میں پریشان سے علی رحمان کے ساتھ شرارتیں کرتے دکھایا گیا ہے، فلم کی ہدایات سیاہ، جانان اور پرچی جیسی سپر ہٹ فلموں کے ہدایات کار افضل جعفری نے دیں ہیں، کامیڈی سے بھرپور فلم آپ کی عید کی خوشیوں کو دوبالا کردے گی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آئی آر کے فلمز کے سی ای او اینڈ پروڈیوسر عمران رضا کاظمی کا کہنا تھا کہ ہمیں فلم "ہیر مان جا"کے فرسٹ لک کو ریلیز کرتے ہوئے بے انتہا مسرت محسوس ہورہی ہے،کیوں کہ اس فلم میں مزاح کو ایک الگ انداز سے پیش کیا گیا ہے، اور اس میں شائقین فلم حریم فاروق اور علی رحمان خان کو فلم پرچی کے مقابلے میں ایک بالکل الگ انداز میں دیکھیں گے۔

واضح رہے کہ آئی آر کے فلمز اور عارف لاکھانی فلمز کا اشتراک نہ صرف پاکستان میں بلکہ بین الاقوامی سطح پر فلمی شائقین کو معیاری کونٹینٹ فراہم کرنے کے لیے عمل میں لایا گیا ہے۔ فلم ہیر مان جا کی ڈسٹری بیوشن کے فرائض ڈسٹری بیوشن کلب انجام دے گا۔
وقت اشاعت : 18/01/2019 - 18:47:43

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :