چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا نامور فنکار گلاب چانڈیو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 18 جنوری 2019 20:44

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا نامور فنکار گلاب چانڈیو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2019ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے صوبہ سندھ سے تعلق رکھنے والے ملک کے نامور فنکار گلاب چانڈیو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ مرحوم گلاب چانڈیو نے اداکاری میں اپنا لوہا منوایا ہے اور ان کا شمار ملک کے نامور فنکاروں میں ہوتا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے دعا کی کہ رب کریم مرحوم کے لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔ انہوں نے لواحقین سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر راجہ محمد ظفرالحق نے بھی مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
وقت اشاعت : 18/01/2019 - 20:44:05