بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت کی کنگنا رناوت کی فلم ’مانی کرنیکا ، جھانسی کی رانی‘ ریلیز کرنے پر دنگا فساد کرنے کی دھمکی

فلم میں رانی نے آئٹم سانگ کیا، برطانوی افسر سے مراسم دکھائے گئے یہ معاشرتی اقدار کے خلاف ہے،سکھ دیو سنگھ

ہفتہ 19 جنوری 2019 11:44

بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت کی کنگنا رناوت کی فلم ’مانی کرنیکا ، جھانسی کی رانی‘ ریلیز کرنے پر دنگا فساد کرنے کی دھمکی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) بھارتی ہندو انتہا پسند جماعت نے کنگنا رناوت کی فلم ’مانی کرنیکا ، جھانسی کی رانی‘ ریلیز کرنے پر دنگا فساد کرنے کی دھمکی دے دی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی انتہا پسند جماعت کے سربراہ سکھ دیو سنگھ نے فلم ’مانی کرنیکا ‘ پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ فلم میں رانی کے برطانوی افسر سے مراسم دکھائے گئے ہیں جبکہ فلم میں رانی کو آئٹم سانگ پر رقص کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے جوکہ معاشرتی اقدار کے خلاف ہے۔

انتہا پسند جماعت کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ ایک بار پھر فلم میکرز کی جانب سے فلم میں جستجو بڑھانے کیلئے کچھ نامناسب سین شامل کیے گئے ہیں جسے ہم برداشت نہیں کریں گے، ہم نے فلم میکرز سے کہا بھی ہے کہ فلم ریلیز کرنے سے قبل ہمیں دکھائی جائے اگر فلم ہمیں دکھائے بغیر ریلیز کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم فساد کر دیں گے۔
وقت اشاعت : 19/01/2019 - 11:44:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :