دپیکا پڈوکون سے کئی سال قبل شادی کرچکا تھا‘رنویر سنگھ

دوستوں اور دیگر لوگوں کو بھی شادی کا مشورہ دوں گا کیونکہ شادی کے بعد زندگی بہت خوبصورت ہوجاتی ہے

اتوار 20 جنوری 2019 12:30

دپیکا پڈوکون سے کئی سال قبل شادی کرچکا تھا‘رنویر سنگھ
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جنوری2019ء) نامور بالی ووڈ اداکار رنویر سنگھ کا کہنا ہے کہ وہ اپنی اہلیہ دپیکا پڈوکون سے کئی سال قبل شادی کرچکے تھے۔

(جاری ہے)

حال ہی میں دئیے گئے انٹرویو میں رنویر سنگھ سے جب یہ پوچھاگیا کہ شادی کے بعد وہ کیسا محسوس کررہے ہیں اور کیا وہ اپنے دوستوں کو بھی شادی کرنے کا مشورہ دیں گے تو انہوں نے کہا شادی کے بعد کی زندگی بہت اچھی اور خوبصورت ہے اور میں اپنے دوستوں اور دیگر لوگوں کو بھی شادی کا مشورہ دوں گا کیونکہ شادی کے بعد زندگی بہت خوبصورت ہوجاتی ہے۔

رنویرسنگھ نے مزید کہا کہ میں ہمارے رشتے کے ابتدائی دنوں میں ہی دپیکا سے شادی کرنے کا فیصلہ کرچکاتھا دپیکا سے ملنے کے بعد مجھے یہ احساس ہوگیا تھا کہ یہی وہ لڑکی ہے جس کے ساتھ میں اپنی پوری زندگی گزارنا چاہتا ہوں۔ ہماری شادی کی رسمیں تو ابھی ہوئی ہیں لیکن دپیکا سے شادی میں اپنے دماغ میں بہت پہلے کرچکاتھا میں صرف اس بات کا انتظار کررہا تھا کہ دپیکا کب شادی کے لیے ذہنی طور پر تیار ہوتی ہیں اور جیسے ہی وہ تیار ہوئیں ہم نے شادی کرلی۔
وقت اشاعت : 20/01/2019 - 12:30:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :