ارجن اور ملائیکا نے شادی کیلئے ایک محل نما گھر کی تلاش شروع کردی

اداکارہ ملائیکا اروڑا نے مئی 2017 میں سلمان خان کے بھائی ارباز خان سے طلاق لے لی تھی دونوں کے درمیان اچھے تعلقات ہیں اور وہ 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے

پیر 21 جنوری 2019 12:03

ارجن اور ملائیکا نے شادی کیلئے ایک محل نما گھر کی تلاش شروع کردی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جنوری2019ء) بولی وڈ کے ’غنڈے‘ ارجن کپور اور ’بدنام‘ گرل ملائیکا اروڑا کے درمیان گزشتہ برس سے تعلقات کی چہ مگوئیاں ہیں۔ اگرچہ دونوں نے واضح طور پر ایک دوسرے سے تعلقات کا اعتراف نہیں کیا، تاہم دونوں ذو معنی الفاظ میں مختلف مواقع پر ایک دوسرے سے محبت کا اقرار کر چکے ہیں۔رپورٹس تھیں کہ دونوں کے درمیان 2017 میں ہی تعلقات استوار ہوگئے تھے، تاہم خود سے 11 سال بڑی عمر کی اداکارہ سے تعلقات استوار کرنے پر ارجن کپور کے والد بونی کپور ان سے خفا تھے۔

تاہم بعد ازاں ارجن کپور بھی بیٹے کی خوشی کیلئے راضی ہوگئے اور انہوں نے بیٹے کو اداکارہ سے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے گرین سگنل دے دیا۔گزشتہ برس کے آخر میں ارجن کپور اپنی بہن جھانوی کپور کے ساتھ کرن جوہر کے شو ’کافی ود کرن‘ میں شریک ہوئے تھے، جہاں انہوں نے ملائیکا اروڑا کا نام لیے بغیر اعتراف کیا تھا کہ وہ کسی کے ساتھ تعلقات میں ہیں۔

(جاری ہے)

مختلف بھارتی میڈیا رپورٹس میں ارجن کپور اور ملائیکا اروڑا کے قریبی ذرائع سے یہ خبریں دی گئیں کہ دونوں کے درمیان اچھے تعلقات ہیں اور وہ 2019 میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔ملائیکا اروڑا نے مئی 2017 میں سلمان خان کے بھائی ارباز خان سے طلاق لے لی تھی-اور اب خبر سامنے آئی ہے کہ دونوں نے شادی کے لیے ایک محل نما گھر کی تلاش شروع کردی- جوڑے کے قریبی ذرائع کے مطابق دونوں نے شادی کے لیے گھر کی تلاش شروع کردی۔ذرائع نے بتایا کہ دونوں رواں برس ہی شادی کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، تاہم زندگی کے اہم ترین فیصلے سے قبل دونوں ایک شاندار گھر بنانا چاہتے ہیں۔
وقت اشاعت : 21/01/2019 - 12:03:31

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :