فلم ’’گڈ نیوز‘‘ کے دوسرے شیڈول کی عکسبندی 27 جنوری سے شروع

پیر 21 جنوری 2019 12:31

فلم ’’گڈ نیوز‘‘ کے دوسرے شیڈول کی عکسبندی 27 جنوری سے شروع
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار اکشے کمار اور کرینہ کپور خان فلم ’’گڈ نیوز‘‘ کے دوسرے شیڈول کی عکسبندی 27 جنوری سے شروع کریں گے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق راج مہتا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’گڈ نیوز‘‘ اداکار اکشے کمار، کرینہ کپور خان، دلجیت دوسنجھ اور کیارا ایڈوانی مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جس کے دوسرے شیڈول کی عکسبندی رواں ماہ کے آخری ہفتے میں ممبئی میں شروع کی جائے گی اور اداکار اکشے کمار 27 جنوری کو کرینہ کپور خان کو جوائن کریں گے۔

وقت اشاعت : 21/01/2019 - 12:31:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :