ہمیشہ اپنے دل کی سنتا ہوں، عامر خان

پیر 21 جنوری 2019 14:20

ہمیشہ اپنے دل کی سنتا ہوں، عامر خان
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) بالی وڈ اداکار عامر خان نے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ اپنے دل کی سنتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار عامر خان نے ایک تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بطور تخلیقی شخص میں نے ہمیشہ اپنے دل کی بات سنی ہے اور صرف ایسی فلموں میں کام کرتا ہوں جن کا سکرپٹ اور مواد مجھے متاثر کرے اور یہی وجہ ہے کہ میری اکثر فلمیں مارکیٹ کی طرف سے پر خطر سمجھی جاتی ہیں تاہم اگر یہ فلمیں شائقین میں بے حد پسندیدگی کا باعث بنیں تو یہ میرے اندر مزید حوصلہ اور ہمت پیدا کرتی ہے اور یہ حوصلہ میرے کہانی بیان کرنے اور تخلیقی پہلو کو تقویت بھی دیتا ہے۔

وقت اشاعت : 21/01/2019 - 14:20:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :