نوجوان اداکاوں کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کرنا اچھا لگتا ہے، امیتابھ بچن

پیر 21 جنوری 2019 14:20

نوجوان اداکاوں کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کرنا اچھا لگتا ہے، امیتابھ بچن
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) بالی وڈ کے اداکار امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ ان کو نوجوان اداکاوں کے ساتھ اپنے خیالات کا اظہار کرنا اچھا لگتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار امیتابھ بچن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کے ساتھ کام کرنا اور اپنے خیالات کا اظہار کرنا ایک شاندار تجربہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمر میں ایک بڑے وقفے کے باوجود ان کو نئے نوجوانوں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے اور ان کے لئے یہ نہایت دلچسپ عمل ہے ۔ اداکار امیتابھ بچن فلم ’’براہمسترا‘‘ میں اداکار رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کے ساتھ مرکزی کردار ادا کرتے نظرآئیں گے،فلم رواں سال 11اگست کو سینما کی زینت بنے گی۔

وقت اشاعت : 21/01/2019 - 14:20:34

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :