اداکارہ سلمیٰ ممتاز کی ساتویں برسی منائی گئی

پیر 21 جنوری 2019 17:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) معروف پاکستانی اداکارہ ، ہدایتکارہ اور پروڈیوسر سلمیٰ ممتاز کی ساتویں برسی پیر کو منائی گئی۔ وہ 1926ء میں پیدا ہوئیں اور 21جنوری 2012ء کو وفات پا گئیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز 1960ء میں فلم ’’نیلو فر‘‘ سے کیا۔ان کی مشہور فلموں میں دل میرا دھڑکن تیری، پتر دا پیار، ہیر رانجھا ، شیراں دی جوڑی شامل ہیں۔انہوں نے بطور ہدایتکارہ وپروڈیوسر بھی کام کیا ۔وہ مشہور اداکارہ ندا ممتاز کی والدہ تھیں۔ وہ 85سال کی عمر میں ذیابیطس کے مرض کے باعث انتقال کرگئیں۔

وقت اشاعت : 21/01/2019 - 17:11:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :